پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیزیوں اور مسئلہ کشمیر میں جارحیت کے خلاف جہاں پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں تمام سرکاری جماعتیں سر جوڑ رہی ہیں وہیں عمران خان اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے، کپتان نے اس سے پہلے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی.
عمران خان کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف ہم سب اکھٹے ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن وزیراعظم پامانا ماملے کو چھپانے کیلئے مسئلہ کشمیر استعمال کر رہے ہیں. مشترکہ اجلاس میں شرکت کا مطلب وزیراعظم کی توثیق ہوتا ہے، وزیراعظم وزارت عظمیٰ کا اخلاقی جواب کھو بیٹھے ہیں اس لئے ہم اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ۔
کپتان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم استعفٰی دے کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، مسلم لیگ ن کا کوئی اور رہنما وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالے، نواز شریف کرپشن بچانے کیلئے اداروں کو کمزور کر رہے ہیں، کپتان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف اسلام آباد مارچ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38