سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی ڈرامے پر مسلسل دباؤ نے بھارتی فوج کی ساکھ داؤ پر لگا دی، ڈی جی ایم او کی جعلی پریس بریفنگ کے بعد بھارتی فوج کی قابلیت کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے، اپنے اوپر لگے داغ کو مٹانے کیلئے بھارتی فوج کے پروڈکشن ہاؤس نے کام شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اپنے اوپر لگے داغ کو مٹانے کیلئے سرجیکل سٹرائیک کی فوٹیج ریلیز کرنے پر غور کر رہی ہے، اب وہ فوٹیج کہاں تیار ہو رہی ہے کس پروڈکشن ہاؤس میں تیار ہو رہی ہے کسی کو پتہ نہیں.
پاکستانی میڈیا پرچلنے والی فوٹیجز نے پہلے ہی بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا لیکن اب بھارتی فوج کی جھوٹ کی پٹاری سے کیسی فوٹیج نکلے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا، کیا بھارت کو اپنا جھوٹ چھپانے کیلئے کوئی اور بڑا جھوٹ بولنا پڑے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38