ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر کی ذاتی مفادات کی سیاست کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے۔ ملک میں انتشار اور تصادم کی سیاست کو فروغ دینے والے شہدا کے خون سے بے وفائی کررہے ہیں۔ شہازشریف نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفاق اورانتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اتحاد اوریکجہتی کے راستے پرچلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیں سیسہ پلائی دیوار ببن جانا چاہئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024