اسلام آباد ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ہائی کورٹ مداخلت کا اختیار رکھتی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عدالت پارلیمانی امور میں مداخلت کر سکتی ہے یا نہیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کو دی گئی درخواست پر کچھ نہیں ہوا ، یہ معاملہ ہتک عزت کا ہے۔ خواجہ آصف نے خاتون رکن قومی اسمبلی کی ذات پرحملہ کیا۔ انہوں نے معافی بھی نہیں مانگی۔ انکا کہنا تھا کہ خاتون کی تضحیک ہونے پر وزیر اعظم کو مداخلت کرنا چاہئے تھی۔ عدالت نے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئےکہ پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔