بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایاجائے، عمرحیات ریاض خان دیگر کی وزیراعلیٰ سے اپیل
میانوالی + عیسی خیل (نامہ نگاران) میونسپل کمیٹی عیسی خیل منتخب کونسلر ملک عمر حیات، ریاض خاں پہاڑخیل، شاہد محمود اور محمدخان نے اپنے بیان میں وزیراعغلی پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ میونسپل کمیٹیوں کے منتخب ہونے والے کونسلرز کو بااختیار بنانے کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین بنانے کا شیڈول جاری کیاجائے تاکہ بلدیاتی اداروں کے الیکشن کرانے کے مقاصد حاصل ہو سکیں۔