گجرات: ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے گئے
گجرات (نامہ نگار ) تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے علاقہ چک مرتضیٰ میں دس لاکھ کی ڈکیتی، نواحی گائوں چک مرتضیٰ کے رہائشی چوہدری محمدریاض گجگاہی کے گھرداخل ہو کر 3ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کرگھرمیں موجودطلائی زیورات، نقدی ،موبائل فونزودیگرقیمتی گھریلوسامان لوٹ لیا،نقصان کی مجموعی مالیت دس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ،بتایاجاتاہے کہ چوہدری محمدریاض گجگاہی نے بیٹی کی شادی کیلئے زیورات بنوائے تھے اور کچھ عرصہ بعدان کی بیٹی شادی تھی،بتایاگیاہے کہ ڈاکوئوں کی تعدادتین تھی جن میں ایک نے نقاب پہناہواتھاجبکہ دوبغیرنقاب کے تھے ۔