سابق ڈپٹی کمشنر کرپشن مقدمہ سے بری
ساہیوال(نامہ نگار)سابق ڈپٹی کمشنر میاں اسلم حیات کلیار کو نیب عدالت نے کرپشن کی ایک مقدمہ سے بری کردیا۔ساہیوال کے معروف وکیل شمیم ریاض لنگڑیال نے مقدمہ کی پیروی کی۔استغاثہ کے مطابق میاں اسلم حیات کلیار اور اُن کے دیگر تین ساتھیوں پر الزام تھا کہ اُنہوںنے بہاول نگر شہر سے ملحقہ قیمتی اراضی اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے کسی کو پٹہ پر دی تھی ۔مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت ملتان بنچ نے میاں اسلم حیات کلیار کو مقدمہ دے بری کردیا۔