بھاری مقدار میں شراب‘ چرس برآمد‘ 11 ملزم گرفتار
ساہیوال + پاکپتن+اوکاڑہ + چیچہ وطنی (نامہ نگاران) بھاری مقدار میں شراب‘ چرس برآمد‘ 7 ملزم گرفتار۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے ڈی پی او محمد عاطف اکرام کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران گائوں 90/9-L میں منشیات فروش محمد عارف کے قبضہ سے 570 گرام چرس‘ نیازی کالونی میں ارشد مسیح کے قبضہ سے 510 گرام چرس‘ ڈسپنسری روڈ پر نواب علی سے 520 گرام چرس‘ گائوں 134/9-L میں عبدالوحید کے قبضہ سے 510 گرام چرس برآمد کر لی۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے منڈی موڑ کے محمد اسلم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ گائوں 63/EB کے محمد خان سے 5 لیٹر شراب جبکہ گائوں 144/EB کے وحید سے بھی پانچ لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق مدینہ ٹائون اوکاڑہ کے رہائشی منشیات فروش مشتاق احمد عرف کالی سے 1 کلو 570 گرام چرس اور تنویر احمد سے 570 گرام چرس برآمد کر لی۔چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں محسن‘ اشتیاق حسین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔