پی سی بی نے ثنا میر کا ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ کی تصدیق کر دی
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر کا بالنگ ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ کی تصدیق کر دی۔ویمن ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی ثنا میر کا بائولنگ ایکشن بائیو مکینک لیب سے چیک کروائے گی جس کی کلیئرنس کے بعد ہی کسی انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔