محرم ‘ قائداعظم ٹرافی گریڈ ون کے دوسرے رائو نڈ کا شیڈول تبدیل
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محرم میں قائداعظم ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے شیڈول میں تبدیلی کر تے ہوئے طے شدہ شیڈول سے ایک روز قبل دوسرا رائونڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق قائد اعظم ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 8اکتوبر سے 11اکتوبر تک ملک کے مختلف سینٹر ز میں منعقد ہونا تھا تاہم محرم کے باعث شیڈول میں ایک روز کی تبدیلی کرتے ہوئے اب دوسرا راؤنڈ 7اکتوبر سے 10اکتوبر تک منعقد کروایا جائیگا ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پول "اے"میں اسلام آباد اور حبیب بنک ، کراچی بلیوز اور واپڈا، یو بی ایل اور لاہور بلیوز، سوئی سدرن گیس اور پشاورکی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔