غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے قومی بچت سکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا
کراچی(این این آئی) حکومت کی جانب سے قومی بچت سکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا، اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کی خاطر حکومت کی جانب سے قومی بچت کی سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح یکم اکتوبر سے بڑھا دی گئی ہے۔این ایس ایس ڈائریکٹریٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹ پر منافع میں 0.11، بہبود سیونگز پر 0.24 جبکہ سپیشل سیونگز اور سیونگز اکائونٹس پر 0.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کم شرح منافع کے باعث بچت سکیموں میں سرمایہ کاری میں 105 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بینکوں سے بڑھتی ہوئی قرض گیری کے بجائے قومی بچت سکیمز حکومت کیلئے اچھا آپشن ثابت ہوتی ہے۔