امریکہ: کچھووں کی سالانہ ریس کا انعقاد
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست انڈیاناکے دارالحکومت انڈیانا پولس میں 37ویں سالانہ زوپولس 500ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 5کچھووں نے حصہ لیا۔ بچوں کے ساتھ کچھووں کی اس ریس کو دیکھنے کے لیے کئی فیملیزنے انڈیانا پولس چڑیا گھر کا رْخ کیا۔