حضرت بابا فرید گنج شکرؒ انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے: حبیب عرفانی
لاہور (پ ر)سجادہ نشین سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ نے برصغیر میں اپنے کردار کے ذریعے محبت ،امن اور سلامتی کا پیغام دیکر کروڑوں دلوں کی کیفیت بدل دی ۔حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ اپنے دور میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے ۔ بابا فرید ؒ کا فلسفہ تکریم انسانیت بہت پائیدار اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین نے دربار بابا عرفانی ؒ سندر شریف میں گذشتہ روز حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ سید اخیار حبیب عرفانی بھی موجود تھے ۔