جے آئی یوتھ 9 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالے گی: زبیر احمد گوندل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیراحمد گوندل نے ملک بھر کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ9۔اکتوبر کو ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف ریلیاں نکالیں گے۔بھارت یہ بات جان لے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی سے کم کسی بات کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ دنیا یہ بھی جان چکی ہے کہ بھارت نے مکاری سے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا سرعام مذاق اڑا رہاہے۔