سابقہ بلدیاتی امیدوار نئی فیس کے ساتھ دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں: عامر جاوید
وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی عا مر جا وید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا بلدیاتی شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کردیا ہے جس میں سا بقہ تمام امیدواران اور آئندہ حصہ لینے والے نئی فیس کے سا تھ دوبارہ درخواستیں دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع ، میو نسپل ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن مخصوص نشستوں پر انتخاب آٹھ نومبر کو ہونگے ، میونسپل کمیٹیز کی مخصوص نشستوں پر انتخاب 10نومبر کو ہونگے اور یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 12نومبر کو ہونگے اس سلسلہ میں امیدوار کا غذات نا مز دگی 14اور 15اکتوبر کو جمع کرا سکیں گے کا غذات نا مز دگی کی جا نچ پڑتال 17اور 18اکتوبر کو ہو گی ریٹرنگ افسران کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 20اکتوبر تک دائر ہونگی امیدواروں کی اپیلوں پر یہ فیصلے 22اکتوبرکو ہونگے امیدواروں کی حتمی فہرست 25اکتوبر کو جاری کی جا ئے گی ریٹرنگ افسران کی جا نب سے غیر حتمی نتائج کا اعلان 14نو مبر کو ہوگا ۔