وہاڑی: نواحی علاقہ کرم پور میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی‘ انتظامیہ خاموش
وہاڑی(نامہ نگار)نواحی علاقہ کرم پور میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی ، جبکہ متعلقہ پو لیس منتھلی نہ دینے والوں کے خلاف کا رروائی میں مصروف ہے عوامی وسماجی اور شہری حلقوں کااحتجاج ، ڈی پی او سے نو ٹس لینے کا مطالبہ ، واقعات کے مطابق جے آئی یو تھ کے ضلعی نا ئب صدر رانا محمد اشفاق ، رائو لیا قت علی ، رائو محمد سلیم ، نذیر ٹھاکر، شہزاد علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ کرمپور میں منشیات فروشی کی وجہ سے نو جوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور علاقہ میں جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہے نوجوان منشیات میں مبتلا ہو کر اپنے گھروں کے برتن تک فروخت کررہے ہیں ۔ منشیات فروشی کرنے میں خانہ بد وش خواتین حضراں اور شنی نامی عورتیں شامل ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آرپی اور ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے۔