پاک سرزمین پارٹی کے عہدیداروں کا دورہ کالیکی منڈی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاک سرزمین پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قاضی مبین ایڈوکیٹ اور دیگر صوبائی و ڈویژنل راہنمائوں چوہدری تنویر علی ، علی عباس، رانا بشیر احمد طیب مرتضی میر، عثمان راٹھور، ذیشان احمد بٹ ، ڈاکٹر عظیم الدین نے کالیکی منڈی کا دورہ کیا ۔قاضی مبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سربراہ مصطفی کمال محرم کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کا تنظیمی دورہ کرینگے۔ قبل ازیں انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے مقامی عہدیدار ایوب خان کے گھر جاکر انکی آٹھ سالہ بیٹی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیااور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔