جسٹس منظور ملک کا حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا
اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس پر معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کیا تو تین رکنی بنچ کے رکن جسٹس منظور احمد ملک نے کیس سننے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ آئندہ ایسے بنچ کے سامنے لگایا جائے، جہاں جسٹس منظور ملک نہ ہوں۔