کراچی: سعید بھرم کا کئی وارداتیں فاروق ستار‘ ندیم نصرت‘ وسیم اختر کی ہدایت پر کرنے کا اعتراف
کراچی (وقائع نگار)ایم کیو ایم کے کارکن اور ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے متعدد وارداتیں فاروق ستار،ندیم نصرت، وسیم اختر اور دیگر کی ہدایت پر کرنے کا اعتراف کیاہے ۔کراچی کی مقامی عدالت میں متحدہ کے کارکن سعید عرف بھرم نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔ بیان میں سعید بھرم نے ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے والے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے نام اُگل دیئے ۔ بیان میں سعید بھرم نے کہا کہ قتل کی متعدد وارداتیں فاروق ستار ، ندیم نصرت ،وسیم اختر ، حیدر عباس اور محمد وسیم کے کہنے پر کی۔ جبکہ بڑی وارداتوں کی ہدایت کیلئے محمد انور لندن بلاتے تھے ۔سعید بھرم نے بیان دیا کہ 1997ء میں سیشن کورٹ سکھر میں دھماکہ کیا ۔ واردات میں اجمل پہاڑی ، ندیم مولانا ، سعید گنجا کی بیوی اور رضوان سکھر والا نے ساتھ دیا ۔ 1997ء میں سہراب گوٹھ پر مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں بارود سے بھری موٹر سائیکل سے دھماکہ کیا۔