' بھارتی بوکھلاہٹ، دریائے راوی سے بھی پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعویٰ
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے اب دریائے راوی میں پاکستانی کشتی پکڑے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی امرتسر اور گورداس پور کی آبی سرحد پر قبضے میں لی گئی۔کشتی پر پاکستانی نشانات ہیں۔ انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے مذموم پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ کشتی پکڑنے کا معاملہ تین روز پہلے سامنے آیا تھا۔ بھارت نے کشتی پر سوارمشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے کسی بھی کشتی کے غائب ہونے کی سختی سے تردید کی تھی۔
کشتی دعوی