کامونکے: پسند کی شادی پر فائرنگ کرکے بہن قتل‘ بہنوئی کو زخمی کر دیا
کامونکے (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل اور بہنوئی کو شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں جبوکے ڈھلواں اور سوہاوہ ڈھلواں کے قمر شہزاد اور عمران شہزاد کی اکٹھے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران گھر آنا جانا ہو گیا۔ بعدازاںعمران شہزاد نے اپنے چچا کو قتل کیا اور جیل جانے پر اس کے ڈاکو دوست قمر شہزاد نے اس کی بہن سدرہ بی بی سے عشقیہ مراسم قائم کرکے شادی رچا لی تھی۔ جیل سے رہائی کے بعد عمران شہزاد نے شادی کا معلوم ہونے پر مشتعل ہوکر تین بچوں کے باپ شہزاد نے فائرنگ کرکے بہن تنزیلہ بی بی کو قتل اور بہنوئی عمران شہزاد کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ واہنڈو پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکے پہنچا دیا ہے۔