سرےنگر مظفرآباد تجارت معمول کے مطابق جاری امن برج سے 22مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی
چناری (صباح نےوز) لائن آف کنٹرول کے دےگر سےکٹروں مےں بھارتی فوج کی جانب سے جاری گولہ باری کے باوجود چکوٹھی اوڑی سےکٹر سے سرےنگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری رہی۔ لائن آف کنٹرو ل کو ملانے والے امن برج سے 22 مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمےر سے دو ٹرک مقبوضہ کشمےر گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 20مال بردار ٹرک آزاد کشمےر آئے دو طرفہ تجارت آج، کل اور پرسوں بھی بغےر وقفہ کے جاری رہے گی۔ آئندہ تےن دنوں کی تجارت کے لےے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہےں۔
تجارت