پاکستانی ہیکروں نے بھارتی فضائیہ کا مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن سسٹم ہیک کر لیا
سری نگر (نیوز ڈیسک+ نیٹ نیوز) پاکستانی ہیکروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا کمیونیکیشن سسٹم ہیک کر کے بھارتی پائلٹوں کو ”دل دل پاکستان“ اور دوسرے ملی نغمے سننے پر مجبور کر دیا، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایئر ٹریفک کنٹرول بھارتی فضائیہ کے ہاتھ میں ہے جب بھی کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فضائیہ کے پائلٹس تھوائس بیس یا جموں ایئر بیس پر طیارے لینڈ کراتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول جموں سے رابطہ کرتے ہیں تو ”دل دل پاکستان“ اور دیگر پاکستانی ملی نغمے کاک پٹ میں گونجنے لگتے ہیں پائلٹوں کے مطابق پاکستانی ہیکرز کنٹرول لائن کے قریب سے طاقتور سسٹم کے ذریعے ان کی ایئر ٹریفک فریکوئنسی جو وی ایچ ایف پر چلتی ہے کو قابو کر کے اس پر ملی نغمے چلا دیتے ہیں اس طرح ان کے لئے لینڈنگ میں دشواریاں بڑھ گئی ہیں، بھارتی فضائیہ کے حکام متبادل فریکوئنسی پر رابطوں کے ذریعے پائلٹس کو لینڈنگ کرا رہے ہیں۔
پاکستانی ہیکرز