سندھ نے وفاق سے 25اعلیٰ افسروں کی خدمات مانگ لیں
کراچی (صباح نیوز) سندھ کی بیورو کریسی میں سینئر افسران کا کال پڑگیا، صوبے نے سول سروس کے منجھے ہوئے افسران کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔من پسند افسران کو کئی کئی عہدوں کا چارج دینے والی اور کئی افسروں کو کھڈے لائن لگانے والی سندھ حکومت میں گریڈ 20 کی 50 اور گریڈ 19 کی 60 اسامیاں خالی ہیں۔انتظامی مسائل کا شکار سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے، خط میں گریڈ 20 کے کم از کم 25 سول سروس افسران کی خدمات مانگی گئی ہیں۔