بنگلہ دیش، بھارت کا عالمی سرحد پر نئی باڑ لگانے کا فیصلہ
دہلی (رائٹرز) 250 سے زائد دیہات کو محفوظ بنانے کیلئے بنگلہ دیش اور بھارت عالمی سرحد پر موجودہ خاردار باڑ کے آگے نئی (سنگل لیئر) باڑ لگائیں گے۔ نئی باڑ لگانے کا مقصد سرحد پار جرائم کو روکنا ہے گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ ریکارڈ پر دستخط کر دیئے گئے۔ بی ایس ایف کے سربراہ کے کے شرما نے کہا باڑ لگانے سے 148 دیہات مکمل جبکہ 137 جزوی طور پر متاثر ہونگے، بارڈر کے آر پار کرنسی اور مویشی سمگلنگ کی شکایات عام ہیں۔