سپریم کورٹ نے سزائے موت کے 6 ملزموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے 6 مختلف ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے ان کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی ہے ، یادرہے کہ ملزمان محمد عاشق، ظفر اقبال، عظمت، ارشاد خان، مقصود مسیح اور شعیب سمیت سات افراد پر دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر گوجرانوالہ میں پانچ افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا،ٹرائل کورٹ نے چھ ملزموں کو پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت جبکہ شریک ملزم مبارک علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی بعدازاں ہائی کورٹ نے بھی ملزموں کی سزا برقرار رکھی تھی ،منگل کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سزائوں کے خلاف ملزموںکی اپیلوں کی سماعت کی اورجزوی طورپراپیلوں کو منظور کرتے ہوئے پانچوں ملزموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردی اور قراردیا کہ شواہد سے یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کس ملزم کی فائرنگ سے مقتولین کی موت واقع ہوئی ہے ۔