یمن میں حوثی باغیوں نے متوازی حکومت قائم کر لی
صنعا (اے ایف پی) حوثی باغیوں نے متوازی حکومت قائم کر لی۔ کابینہ 27 ارکان پر مشتمل ہے جس کے سربراہ عبدالعزیز ہتور ہیں جو عدن کے سابق گورنر بھی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار کابینہ میں 5 خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے اور جنوبی علاقوں کے علیحدگی پسندوں کو بھی موقع دیا گیا ہے جبکہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ ابوبکر کربی کے ہاتھوں میں ہو گی۔