جنرل راشد محمود سے چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو
راولپنڈی (آئی این پی+ این این آئی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو جنرل پیٹر پاویل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو جنرل پیٹر پاویل نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کو سراہا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو جنرل پیٹر پاویل کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جنرل راشد محمود/ نیٹو کمیٹی