اوباما ’’جہنم میں جائو‘‘ ہم روس اور چین سے ہتھیار خرید سکتے ہیں: فلپائنی صدر
منیلا (رائٹرز) امریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی فروخت سے انکار پر فلپائن کے صدر روڈ ریگو نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا اوباما جہنم میں جائیں ہم روس اور چین سے اسلحہ خرید سکتے ہیں، بیان میں کہا میرے نزدیک امریکہ کی کوئی عزت نہیں ہے اور نقاد مجھے منشیات کے خلاف خونیں جنگ سے نہیں روک سکتے۔ ٹی وی پر خطاب کرتے کہا امریکہ ہمیں میزائل فراہم نہیں کرنا چاہتا لیکن روس اور چین نے کہا ہم آسانی سے یہ کام کر سکتے ہیں، ملک کی سالمیت اور عوام کا خیال رکھنا میرا فرض ہے۔