کیلیفورنیا: پارک میں گاندھی کا مجسمہ رکھنے پر سکھوں کا شدید احتجاج
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس کے ایک پارک میں گاندھی کا مجسمہ رکھے جانے کے موقع پر سکھ برادری کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا۔ بڑی تعداد میں مظاہرین نے نعرے بازی کرکے مجسمہ رکھنے کی تقریب میں خلل ڈالا اور مجسمے کو ہٹانے کے مطالبات کئے۔ یہ مجسمہ بھارتی حکومت کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا تھا۔ ڈیوس کے میئر روب ڈیو نے مجسمہ رکھنے کے جواز کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے کہا گاندھی پُرامن احتجاج کی وکالت کرنے والے تھے اسلئے انکے مجسمہ کو قبول کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے گاندھی کو نسل پرست اور قتل عام کرنے والا قرار دیا۔ سکھ حقوق کے سرگرم کارکن امر شرجیل نے کہا اگر مجسمہ رکھا جا سکتا ہے تو اسے اتارا بھی جا سکتا ہے۔