یورپ پہنچنے کی کوشش میں مزید 22 مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک،6 ہزار سے زائدکو بچا لیا گیا
روم (آئی این پی) یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 6,055 مہاجرین کو گزشتہ روز خطرناک سمندر سے بچا لیا گیا جبکہ 22 مہاجرین ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات اطالوی اور لیبیائی حکام کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ یہ کسی ایک دن کے دوران ہونے والی زیادہ تر ہلاکتوں میں سے ایک ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق کم از کم 9 مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ لیبیا کے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 11 مہاجرین کی نعشیں دارالحکومت طرابلس کے ساحل سمندر پر ملیں جبکہ دو مزید مہاجرین اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک کشتی صبراتہ کے قریب سمندر میں الٹ گئی۔