ہلیری کو ٹرمپ پر برتری ‘ حکام نے ٹرمپ کی فائونڈیشن کو فنڈز جمع کرنے سے روک دیا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ دوسری طرف نیویارک کے اٹارنی جنرل نے صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والی فائونڈیشن کو شہر میں فنڈز جمع کرنے سے روک دیا ۔