نیوزی لینڈ: حاملہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں بھارتی طالبعلم کو عمر قید
ولنگٹن (اے ایف پی) نیوزی لینڈ میں بھارتی طالبعلم آکاش کو حاملہ گرل فرینڈ گرپریت کور کو چاقو سے حملہ کر کے قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جب گرل فرینڈ نے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی تو ملزم نے اسے قتل کر دیا تھا۔