لاکھوں کے ڈاکے، متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں
لاہور+ فیروز والہ(نامہ نگاران)ڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ رائیونڈ میں آریاں موڑ پر زاہد اور دوستوں سے18لاکھ کی کار، نقدی اورموبائل فون،اقبال ٹائون نرگس بلاک میں اسجد علی کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے مالیت، مزنگ میں غلا م رسو ل اعو ان کے گھر سے5 لاکھ روپے مالیت،منا واں میںزاہدکے گھر سے ایک لاکھ 60ہزارکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،مسلم ٹائون مین زین اور اسکی فیملی سے5 لاکھ ،ملت پا رک میںپر وفیسر مسعو د الر حمن کے گھر سے 4لا کھ ،نشترکالونی میں ثنا اللہ اوراس کی فیملی سے 3 لاکھ نقدی، زیورات اورموبائل فون ،راوی روڈ سبزی منڈی میں ساجد کی دکان سے 5لاکھ روپے ، نواں کوٹ میں اکمل سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں وقاص سے 90ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پو رہ میںشر یف بھٹی کی دکان سے90ہزار، سمن آ باد میں عارف سے 65ہزار، وحدت کالونی میں امجد سے 48ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پو رہ میں حبیب سے 20ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ہربنس پو رہ سے اسسٹنٹ منیجر ایریگیشن پنجاب کی سرکاری جیپ،نواب ٹاؤن کے علاقہ جوہرٹاؤن سے اسد رشید بٹ ،اقبال ٹائون میںسے عامر،غازی آباد میں آصف،شادمان سے اقبال،غالب مارکیٹ سے سلیم کی گاڑیاں جبکہ مسلم ٹائون میں سے ابراہیم،گلشن اقبال میں نفیس،ساندہ میں عامر،ڈیفنس اے میں عدنان، لاری اڈا سے شہزاد،مغلپو رہ میں حسن،رائیونڈ میں خالد،جوہرٹائون میں برہان،فیکٹری ا یریا میں منیر،شمالی چھائونی میں منیر،لیا قت آباد میںسے نوازکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ۔ دریں اثناء فیروز والہ میں رحمان پور میں ڈاکوئوں نے نواز علی کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے، چوروں نے اصغر علی کے گھر میں داخل ہو کر تالے توڑ کر چار لاکھ روپے کے زیورات اور دو لاکھ روپے کی نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔