انصاف کے بغیر معاشروں کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے: رفیق رجوانہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ بار اور بنچ کے درمیان بہتر تعاون فراہمی انصاف کے عمل کو تیز اور موثر کر سکتا ہے ، وکلاء برادری کو مظلوم افراد کی داد رسی کے لیے بار اور بنچ کے رشتے کو مضبوط کرنا چاہیے ،نوجوان وکلاء کو ان روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے عدلیہ کے وقار میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے آٹھ رکنی وفدسے گفتگو کے دوران کیا جنہو ںنے عبدالقیوم خاں دستی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب نے کہا انصاف کے بغیر معاشروں کا وجود خطر ے میں پڑ جاتا ہے ، عام آدمی کو انصاف دینا اور مظلوم کی دادرسی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔