آئی جی نے 18 پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کر دیئے
لاہور (نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے 18 پولیس افسروںکی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایس ایس پی ٹریننگ پی ایچ پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور کامران عادل کو اے آئی جی لیگل ایچ آر سی سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر ایس ایس پی مجاہد اکبر خان کو ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن ، ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آبادریجن ذوالفقار احمد کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر ایس ایس پی شہزاد اکبر کواے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب لاہور، ڈی ایس پی لیگل لاء انسٹرکٹر کیمپس I- ،پولیس کالج سہالہ محمد اشفاق احمد کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیکر ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن ، ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن محمد انور خان رانا کو کو ایس پی لیگل شیخوپورہ ریجن ،ڈی ایس پی لیگل پی ٹی سی راولپنڈی عامر خلیل کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے کر ایس پی لیگل بہاولپور ریجن کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی لیگل راولپنڈی عظمت حیات کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیکر ایس پی لیگل ملتان ریجن، ایس پی لیگل ملتان ریجن جاوید بشیرخان کو ایس پی ہیڈ کواٹرز ملتان کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی لیگل آپریشنز ٹو ، لاہور محمد لطیف خان کوایس پی کے عہدہ پر ترقی دیکر ایس پی لیگل سٹی ڈسٹرکٹ لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز منڈی بہاء الدین فاروق احمد بھٹہ کو ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی مسرور احمد رانا کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کی منتظر ڈی ایس پی مسز نسیم چوہدری کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی سید ریاض علی شاہ کو ڈی ایس پی SPU ایس پی یوپنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی فیصل گلزار کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی اعجاز شفیع کو ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی جماعت علی بخاری کوڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پراور تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد اقبال ظفر کو ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیاگیا ہے۔