سندر سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد، قتل کیا گیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) علاقہ تھانہ سندرمیں مراکہ فارم روڈ پرکھیتوں سے پولیس کو ایک نامعلوم 30سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے ،جس کے سر پر زخموں کے نشانات ہیں ،نوجوان کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کیا گیا ہے،نوجوان نے آسمانی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور لال رنگ کے کھیس میں لپٹا ہوا ہے، قد تقریباً 5فٹ 6انچ ہے ،ورثاء سب انسپکٹر فرخ ریاض ایچ آئی یو سے فون نمبر03009463250یا ایس ایچ او تھانہ سندر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔