دنیا کشمیر، فلسطین کے تنازعات حل کرنے میں ناکام ہو چکی: سرتاج عزیز
برسلز (صباح نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے دنیا فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔ بھارتی جارحیت سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ یورپین انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان سویت یونین کے خلاف مغرب کا ساتھ دینے کا خمیازہ اب تک بھگت رہا ہے۔ افغانستان میں امن کا قیام ہی پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے۔ آپریشن ضرب عضب سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی جارحیت سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 60 ہزار جانوں کی قربانی دی۔