بھارت کا پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار، ہم بھی کھیلنا نہیں چاہتے: پی سی بی
نئی دہلی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) بھارت نے کرکٹ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکارکردیا۔ بھارت دولت کے بل بوتے پر آئی سی سی کو بھی دباؤ میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے نہایت ڈھٹائی سے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی سمیت کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کیساتھ نہیں کھیلیں گے‘ آئی سی سی کو بھی آگاہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستانی کرکٹرز میڈیا پر آکر بھارت کیخلاف بات کرتے ہیں ہم کیا جواب دیں؟ روس، امریکہ اولمپکس چھوڑ سکتے ہیں تو بھارت بھی آئی سی سی ایونٹس چھوڑ سکتا ہے۔ بی سی سی آئی ممبران چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کے حق میں نہیں۔ دوسری طرف پی سی بی نے بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر کو جواب دیا ہے کہ ہم بھی آپکے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے۔ پی سی بی آفیشل عثمان واہلہ نے انوراگ ٹھاکر کو کہا کہ وہ سرحد پر جاکر سرجری کریں۔