سالگرہ کا دن آیا ہے
سالگرہ کا مطلب یہ ہے کہ ایک سال کو گرہ لگ گئی اور آپ مزید ایک سال بڑے ہوگئے ،جبکہ دوسری طرف یہ بھی دیکھناہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جتنی زندگی عطا فرمائی ہے اس میں سے ایک سال کم ہوگیاتوکیوں نہ ہم اس خوشی کے موقع پر بڑوں کی دُعائیں لیں۔پہلی سالگرہ پر جب بچہ ایک سال کا ہوتاہے اسے اتنی ہوش نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ سالگرہ کے لفظ سے آشنا ہوتا ہے، اس لئے ان کی سالگرہ والدین ہی مناتے ہیں اوروہ بھی بڑی دھوم دھام سے۔پہلی سالگرہ پر والدین انتہائی خوش ہوتے ہیں۔جوں جوں بچہ ہوش سنبھالتا ہے یعنی بڑا ہوتا جاتا ہے سالگرہ کی رسم سے واقف ہوجاتاہے،سکول داخل ہو نے تک کافی سوجھ بوجھ کا مالک بن جاتا ہے۔اسے نہ صرف اپنے عزیزاقارب کی پہچان ہوتی ہے بلکہ کافی حد تک ادرگرد کے ماحول سے بھی با خبر ہوتا ہے۔ پانچ سال کی عمر تک بچہ مکمل طور پر اپنے آپ کو سنبھالنے کے قابل ہوجاتاہے توسکول کی دوست بھی سالگرہ میں شرکت کرتے ہیں یاسکول میں ٹریٹ دیتے ہیں۔ہر سال 5 اکتوبر کو میری سالگرہ منائی جاتی ہے،یقینی بات ہے کہ گھر والے میری سالگرہ میں شریک ہوتے ہیں،لیکن اس مرتبہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس خوشی کے موقع پرپھول کلیاں دوستوں کو اپنی سالگرہ میں شریک کروں وہ شرکت تو نہیں کرسکتے ہوں گے لیکن دُعاؤں میں مجھے یاد رکھ سکتے ہیں،یقیناً آج اور دوستوں کی بھی سالگرہ ہوگی اُن کو میری طرف سے بہت بہت مبارک۔
مناہل عامر لاہور