مسکراہٹیں
ایک ڈاکٹر نے ایک شخص کو بل بھیجا جس پر درج تھا ’’ آج اس بل کو ایک سال ہو گیا ہے’’ اس شخص نے بل پر یہ عبارت لکھ کر واپس کر دیا’’پہلی سالگرہ مبارک ہو۔
٭٭٭٭٭٭
سیاسی لیڈر (ڈاکٹر سے) ’’ میں جب تقریر کرتا ہوں ، میری زبان تالو سے چمٹ جاتی ہے اور میری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں-’’
ڈاکٹر نے جواب دیا ’’کوئی بات نہیں، جھوٹ بولتے وقت اکثر ایسا ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭
ایک آدمی: بھائی میرا بیٹا تو ہر سال میری بچت کرا دیتا ہے
دوسرا: وہ کیسے ؟پہلا: وہ ہر سال فیل ہو جاتا ہے اور نئی کلاس کی کتابیں خریدنی نہیں پڑتیں۔
٭٭٭٭٭٭
شوہر: بھئی آج سالن کا رنگ پیلا کیوں ہے ؟
بیگم :گوشت جل گیا تھا میں نے برنال لگائی ہے۔
٭٭٭٭٭٭
ایک شخص ریل میں بغیر ٹکٹ سفر کر رہا تھا ٹکٹ چیکر آیا اور اس سے ٹکٹ مانگا تو وہ بولا ہمارا ملک آزاد ہے ہم آزاد ہیں یہ سب گاڑیاں ہماری اپنی ہیں اس لئے میں نے ٹکٹ نہیں لیا۔
چیکر بولا : جیل بھی آپ کی اپنی ہے اس لئے اب آپ جیل میں تشریف لے چلیں۔