ڈینٹل ہسپتال کو 23نئے ڈینٹل یونٹس فراہم کئے جا رہے ہیں:پروفیسر وحیدالحمید
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈینٹل ہسپتال لاہور میں سروس ڈلیوری سٹینڈرڈ ز کو بہتربنانے پر خصوصی توجہ دے رہاہے اورڈینٹل ہسپتال کو 23نئے ڈینٹل یونٹس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ عمارت کی مرمت وآرائش کاکام ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیاہے۔ یہ بات کالج آف ڈنٹسٹری ڈینٹل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر وحیدالحمید نے بتائی۔