سٹاک مارکیٹ کی بلند پرواز جاری، انڈیکس تاریخ میں پہلی بار41 ہزار کی سطح عبور کر گیا
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی جاری تیزی پر100 انڈیکس 137.66 پوائنٹس اضافہ پر 40986 کی بالائی حد عبور ہوکر41123.97 کی ریکارڈ تاریخی سطح پر بند رہی۔سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب 85کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ بینکنگ‘ ٹرانسپورٹ ‘ فیول پاور کی خریداری کے اچھے اثرات اورآئندہ دنوں غیرملکی سرمایہ کاروں کی متوقع توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی خریداری کر کے اسے آئندہ دنوں کی تیزی پرحاصل کر لئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار450 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 245 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘190 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور15 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 83 کھرب 19 ارب 57کروڑ 92لاکھ 11ہزار 732 روپے سے بڑھ کر83کھرب 43ارب 43کروڑ 17 لاکھ 18ہزار489 روپے ہوگئی۔ گزشتہ پیر کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 85 لاکھ 29ہزار390 حصص سے کم ریکارڈ کی گئی اور مجموعی سودوں میں 55کروڑ 99 لاکھ 44ہزار420 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔