پاکستان ،یورپی یونین کا تعاون کے 5سالہ منصوبہ کو آئندہ سال تک حتمی شکل دینے پر اتفاق
برسلز( آئی این پی ) پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے، تعاون کے فروغ کیلئے نئے پانچ سالہ منصوبے پر کام کرنے اور نئے پانچ سالہ منصوبے کو 2017 تک حتمی شکل دینے کیلئے کوششوں پراتفا ق کیاہے ۔ منگل کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان یہاں برسلزمیں سٹرٹیجک مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔ مذاکرات میں افغان مہاجرین سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے ۔ سرتاج عزیز نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سے یورپی یونین کو آگاہ کیا ۔ یورپی یونین نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پاکستان کی حکومت کے اقدامات کو سراہا ۔ یورپی یونین حکام کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین کے باعث پاکستان کوچیلنجز کا سامنا ہے ۔مزید تعاون کرینگے۔