صنعت سازی کو وسعت دینے کی ضرورت ہے : اعجاز بٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) فائونڈرز گروپ لاہور چیمبر کے چیئرمین اعجاز بٹ اور سینئر رہنما میاں محمد اشرف نے جی ڈی پی میں اضافے کے لئے صنعتی شعبے کے مسائل حل کرنے اور صنعت سازی کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فائونڈرز گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فائونڈرز گروپ کے رہنمائوں نے کہا کہ جی ڈی پی ایک اہم معاشی اشاریہ ہے۔