سالانہ نہربندی کے دوران تعمیراتی کام مکمل کئے جائیں : میاں یاور
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈامیاں یاور زمان نے کہا ہے کہ لوئر باری دوآب کینال امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ترقیاتی سرگرمیاں تیز کی جائیں ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی کوالٹی ہر صورت مقررہ معیار کے مطابق رکھی جائے۔یہ بات انہوں نے لوئر باری دوآب کینال امپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی سرگرمیاں آئندہ برس 31 مارچ تک مکمل کر لی جائیں۔ آئندہ سالانہ نہربندی کے دوران تعمیراتی کا م بروقت مکمل کرنے کے لئے درکار وسائل قبل از وقت جمع کئے جائیں تا کہ نہر بندی کے مخصوص وقت میں کسی قسم کی بد انتظامی نہ ہونے پائے۔ اجلاس میں انہوں نے ایل بی ڈی سی ایریا واٹر بورڈ میں تین کسان تنظیموں کے دفاتر کی تعمیر کے لئے مجوزہ سائٹس کی منظوری بھی دی۔