پی ایف ڈی سی فیشن ویک کے موقع پر بینک الفلاح رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کے فاتح کا اعلان
لاہو ر (پ ر) پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل برائیڈل ویک2016 کے پہلے روز بینک الفلاح رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کے لیے اپنی شاندار تخلیقات پیش کرنے والی تین نوجوان ڈیزائنرز میں سے مریم امجدکو برائیڈل ویک کی اختتامی تقریب میں بینک الفلاح رائزنگ ٹیلنٹ قرار دیا گیا ہے۔کامیاب قرار پانے والی مریم امجدنے بینک الفلاح سے 5لاکھ روپے کا انعام وصول کیا۔بینک الفلاح رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کے لیے مقابلے میں شریک دو دیگر ڈیزائنرز میں سارہ نقوی اور آمنہ نعیم شامل ہیں ۔