2020تک مالی شمولیت کا50فیصد ہدف حاصل کرلیا جائیگا،ڈپٹی گورنرسٹیٹ بنک
کراچی (این این آئی) سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے کہا ہے کہ 2020تک مالی شمولیت کا50فیصد کا ہدف حاصل کرلیا جائیگا ،اس وقت ملک میں 20لاکھ افراد کو مائیکرو فنانسنگ کی اشد ضرورت ہے اور اب تک ہم 4.3ملین افراد کو مائیکرو فنانسنگ فراہم کرچکے ہیں،وہ گزشتہ روز شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں10ویں مائیکرو فنانس فورم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔