ترکی اور تھائی لینڈ کیساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس تجارت کو آزادانہ بنانا اہم ضرورت ہے:خرم دستگیر
اسلام آباد ( آئی این پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کی ترقی کو پائیدار بنانے کے لیے پاکستان کی طرف سے تجارت کو آزادانہ بنانا ناگزیر ہے ،کاروباری برادری پرزور دیا کہ وہ اپنی تجارت بچانے کا رویہ اختیار کرنے کی بجائے جارحانہ نوعیت کی تجارت کریں، پاکستان کی مقامی صنعت کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا تاہم تجارت کو آزادانہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وہ ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔