مسٹر وینگ زہائی پاک چین جوائنٹ چیمبر کے بلامقابلہ صدر منتخب
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میں کام کرنے والی تمام چینی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسٹر وینگ زہائی پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔یہ اعلان پاک چین جوائنٹ چیمبر کے سالانہ اجلاس عام کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کیا گیا۔